Font by Mehr Nastaliq Web

نہیں مجھے معلوم ہوں کون کیا ہوں

طہ عزیز

نہیں مجھے معلوم ہوں کون کیا ہوں

طہ عزیز

MORE BYطہ عزیز

    نہیں مجھے معلوم ہوں کون کیا ہوں

    کہاں میری منزل کسے ڈھونڈھتا ہوں

    تجسس ترا مجھ کو راہوں پہ لایا

    الجھ کر کے راہوں میں خود کھو گیا ہوں

    میرے بابا آدم میری امی حوا

    کہاں تھا کہاں سے کہاں آ گیا ہوں

    مجھے دو جہاں میں غرض ہے تو تم سے

    تمہیں جانتا ہوں تمہیں مانتا ہوں

    منافق مجھے کہہ رہے ہیں یہ کافر

    خدا کا نہیں منکر نا خدا ہوں

    میں یہ سوچتا ہوں کہ ہوں سب سے اچھا

    مگر یہ بھی سچ ہے کہ سب سے برا ہوں

    چڑھا مجھ پہ طہٰؔ یہ کیسا نشہ ہے

    کسی کے تصور میں نغمہ سرا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے