Font by Mehr Nastaliq Web

میں نے یہ بندگی کا طریقہ بنا لیا

فنا بلند شہری

میں نے یہ بندگی کا طریقہ بنا لیا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    میں نے یہ بندگی کا طریقہ بنا لیا

    اپنے صنم کو یاد کیا سر جھکا لیا

    پوجا بتان دہر کو تسبیح توڑ کر

    الفت میں اپنے آپ کو کافر بنا لیا

    در در بھٹک رہے تھے مسلماں تھے جب تلک

    کافر ہوئے تو منزل مقصد کو پا لیا

    کعبہ کسی کا ناز اٹھائے تو ہم کو کیا

    ہم نے تو اس کی یاد کو کعبہ بنا لیا

    اب آرزوئے دنیا و عقبیٰ نہیں رہی

    تو نے کرم کیا مجھے اپنا بنا لیا

    کعبے میں شیخ تجھ کو خدا کی ہے جستجو

    ہم نے بتوں کے در سے خدا کا پتا لیا

    جو بے قراریاں تھیں وہ تسکین بن گئیں

    جب درد لا دوا کو مسیحا بنا لیا

    وہ اور ہوں گے موت جنہیں کر گئی فناؔ

    میں نے فنا کی راہ سے درس بقا لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے