Font by Mehr Nastaliq Web

مورے سرکار سپنے ما ایو کبھی

مبین علوی

مورے سرکار سپنے ما ایو کبھی

مبین علوی

مورے سرکار سپنے ما ایو کبھی

موہنی تم صورتیا دکھیو کبھی

اے بیریا مدینے جو جیو کبھی

موری پیڑا کی گاتھا سنیو کبھی

جب گنہ گار محشر ما جیہیں کبھی

لاج ہمرے جیا کی بچیو کبھی

جب مکٹ سر پہ تمرے شفاعت کا ہے

پھر تو محشر ما لیلا دکھیو کبھی

لاج آوت ہے کرمن سے اب اے پون

نام ان سے یہ مورا بتیو کبھی

اپنی پیاسی نگریا ما رحمت کی تم

وہ چھلکتی گگریا بھی لیو کبھی

بھید سارا کھلی پھر تورے نام کا

نام سے میم اپنے ہٹیو کبھی

تمرے در کے غلامن کا کتا مبیںؔ

ای کا دامن سے اپنے چھپیو کبھی

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے