Font by Mehr Nastaliq Web

ہے دلیل کل نفس سب فنا ہو جائیں گے

طاہر مرادآبادی

ہے دلیل کل نفس سب فنا ہو جائیں گے

طاہر مرادآبادی

MORE BYطاہر مرادآبادی

    ہے دلیل کل نفس سب فنا ہو جائیں گے

    ہم بھی اک دن راہیٔ ملک بقا ہو جائیں گے

    قبر ہی تک ساتھ دیں گے دوستان بے ریا

    داب کر مٹی میں سب پیارے جدا ہو جائیں گے

    ہاتھ خالی جائیں گے دنیا سے دولت چھوڑ کر

    مال کے مالک عزیز و اقربا ہو جائیں گے

    پہلوان کیا کر رہے ہیں جسم کے اعضا پہ ناز

    قبر میں کیڑے مکوڑے کی غذا ہو جائیں گے

    جیتے جی کچھ کام کر لو آخرت کا غافلو

    مرتے دم بیکار سارے دست و پا ہو جائیں گے

    ہو گیے اولاد سے ماں باپ گر مر کر جدا

    خلد میں اے دوستو سب ایک جا ہو جائیں گے

    دیکھ کر مرقد میں طاہرؔ سرور دیں کا جمال

    عاشق جاں باز قدموں پر فدا ہو جائیں گے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے