Font by Mehr Nastaliq Web

روزہ نماز ورد درود_و_دعا کے ساتھ

التفات امجدی

روزہ نماز ورد درود_و_دعا کے ساتھ

التفات امجدی

MORE BYالتفات امجدی

    روزہ نماز ورد درود و دعا کے ساتھ

    ہستی مری تمام ہو ذکر خدا کے ساتھ

    شبر حسین فاطمہ مشکل کشا کے ساتھ

    یا رب ہمارا حشر ہو آل عبا کے ساتھ

    یا رب میں سوؤں رات کو پڑھتے ہوئے درود

    سو کر اٹھوں میں صبح کو حمد و ثنا کے ساتھ

    اک ایسا بھی سفر تو ہو بخشش کے واسطے

    پہنچوں مدینہ شاہ کے ہر نقش پا کے ساتھ

    گھٹنے لگی ہے سانس مری شہر ظلم میں

    کب تک کروں نباہ میں جور و جفا کے ساتھ

    اب صبح ہونے والی ہے جاگ اے سلام دل

    جا تو بھی شہر نور میں باد صبا کے ساتھ

    آنکھیں رہیں تلاوت قرآں میں صبح شام

    ہر روز میری بات ہو اپنے خدا کے ساتھ

    رضوان خلد اس کو نوازیں گے خلد میں

    جس نے وفا نبھائی ہے خیر الوریٰ کے ساتھ

    مصروف نعت گوئی میں رکھ خود کو امجدیؔ

    خدمات تیری جاری رہیں مصطفیٰ کے ساتھ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے