Font by Mehr Nastaliq Web

قسمت کا سکندر ہوں مقدر کا دھنی ہوں

شبیر ساجد مہروی

قسمت کا سکندر ہوں مقدر کا دھنی ہوں

شبیر ساجد مہروی

MORE BYشبیر ساجد مہروی

    قسمت کا سکندر ہوں مقدر کا دھنی ہوں

    میں پنجتنی پنجتنی پنجتنی ہوں

    پرواہ کسی کی نہیں ہر اک سے غنی ہوں

    وابستۂ دامان رسول مدنی ہوں

    بو آتی ہے حب شہ ابرار کی مجھ سے

    میں نافۂ تاتار ہوں مشک ختنی ہوں

    دربانئ دربار رسالت جو ملے مجھ کو تو میں

    جبریل کا ہم پلہ ہوں واللہ غنی ہوں

    سرشار ازل سے ہوں مئے حب علی سے

    مستانۂ میخانۂ خیبر شکنی ہوں

    درکار ہے مجھ کو نگہۂ سیدہ زہرا

    میں طالب لطف و کرم ذوالمننی ہوں

    دیکھو نہ حقارت سے مجھے دیکھنے والو

    نایاب نگینہ ہوں عقیق یمنی ہوں

    کیوں کر نہ کریں رشک سلاطین زمانہ

    ساجدؔ میں سگ کوئے حسینی حسنی ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے