Font by Mehr Nastaliq Web

عرب ان کا عجم ان کا ہیں سارے بوستاں ان کے

طہ عزیز

عرب ان کا عجم ان کا ہیں سارے بوستاں ان کے

طہ عزیز

MORE BYطہ عزیز

    عرب ان کا عجم ان کا ہیں سارے بوستاں ان کے

    سبھی ان بوستانوں میں ہیں بلبل نغمہ خواں اون کے

    انہیں کا رنگ ظاہر ہے چمن میں لالہ و گل سے

    فقط لالہ و گل کیا ہیں سارے گلستاں ان کے

    سبھی ذروں کے مالک ہیں ہر ایک قطرہ انہیں کا ہے

    زمیں اور آسماں سب کچھ مکان و لا مکاں ان کے

    وہ ہی تو جاوداں ہیں اور انہیں سے جاودانی ہے

    جہاں بھر کے تمام عاشق سبھی ہیں جاوداں ان کے

    خدا ہی ان کو جانے ہے خدا ہی ان کو سمجھے ہے

    ہمارے تو گماں کو بھی نہیں ہیں کچھ گماں اون کے

    ارے طہٰؔ تیرے بس کی نہیں ہے یہ مدح خوانی

    قرآن پاک کرتا ہے بیاں ان کے بیاں ان کے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے