باغ_جنت سے بھی بڑھ کر ہے مدینے کی زمیں
باغ جنت سے بھی بڑھ کر ہے مدینے کی زمیں
کس کی خوشبو سے معطر ہے مدینے کی زمیں
خوش مزاج و نرم تیور ہے مدینے کی زمیں
اور سکون قلب مضطر ہے مدینے کی زمیں
رشک آخر نہ کریں کیوں اس کے رتبے پہ فلک
کعبہ کہتا ہے کے بہتر ہے مدینے کی زمیں
نور کا منکر ہے اندھا کیا وہ دیکھے آنکھ سے
نور ہی سے تو منور ہے مدینے کی زمیں
ہند میں طہٰؔ کرے کیا رشک کرتا ہے فقط
خوش نصیبوں کو میسر ہے مدینے کی زمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.