Font by Mehr Nastaliq Web

خداوندا ہمیں نصرت عطا کر

کوثر نیازی

خداوندا ہمیں نصرت عطا کر

کوثر نیازی

MORE BYکوثر نیازی

    خداوندا ہمیں نصرت عطا کر

    ہمیں اسلاف کی قوت عطا کر

    کسی افتاد سے گھبرا نہ جائیں

    ہمیں صدیق کی جرأت عطا کر

    ہماری کفر پر چھا جائے ہیبت

    ہمیں فاروق کی سطوت عطا کر

    ہمیں ہونے نہ دے محتاج اغیار

    ہمیں عثمان کی ثروت عطا کر

    نیا خیبر ہمارے سامنے ہے

    علی کی قوت و ہمت عطا کر

    یہی کوثرؔ کی یا رب التجا ہے

    رسولؐ پاک کی الفت عطا کر

    مأخذ :
    • کتاب : زرِ گل (Pg. 30)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے