اسی طرح یاں اہلِ ہمت ہیں جتنے
اسی طرح یاں اہلِ ہمت ہیں جتنے
کمربستہ ہیںکام پر اپنے اپنے
جہاںکی ہے سب دھوم دھام ان کے دم سے
فقیر اور غنی سب طفیل ہیںان کے
بغیر ان کے بےساز و ساماں تھی مجلس
نہ ہوتے اگر یہ تو ویراں تھی مجلس
زمیں سب خدا کی ہے گلزار انہیں سے
زمانہ کا ہے گرم بازار انہیں سے
ملے ہیں سعادت کے آثار انہیں سے
کھلے ہیں خدائی کے اسرار انہیں سے
انہیں پر ہے کچھ فخر ہے گر کسی کو
انہیں سے ہے گر ہے شرف آدمی کو
انہیں سے ہے آباد ہر ملک و دولت
انہیں سے ہے سر سبز ہر قوم و ملت
انہیں پر ہے موقوف قوموں کی عزت
انہیں کی ہے سب ربع مسکوں میں برکت
دم ان کا ہے دنیا میں رحمت خدا کی
انہیں کو ہے پھبتی خلافت خدا کی
انہیں کا اجالا ہے ہر رہ گزر میں
انہیں کی ہے یہ روشنی دشت و در میں
انہیں کا ظہور ہے سب خشک و تر میں
انہیں کے کرشمے ہیںسب بحر و بر میں
انہیں سے یہ رتبہ تھا آدم نے پایا
کہ سر اس سے روحانیوں نے جھکایا
ہر اک ملک میں خیر و برکت ہے ان سے
ہر اک قوم کی شان و شوکت ہے ان سے
نجابت ہے ان سے شرافت ہے ان سے
شرف ان سے فخر ان سے عزت ہے ان سے
جفا کش بنو گر ہو عزت کے خواں
کہ عزت کا ہے بھید ذلت میں پنہاں
مشقت کی ذلت جنہوں نے اٹھائی
جہاںمیں ملی ان کو آخر برائی
کسی نے بغیر اس کے ہرگز نہ پائی
فضیلت نہ عزت نہ فرماں روائی
نہاں اس گلستاں میں جتنے بڑھے ہیں
ہمیشہ وہ نیچے سے اوپر چڑھے ہیں
حکومت ملی ان کو صفار تھے جو
امامت کو پہنچے وہ قصار تھے جو
وہ قطبِ زماں ٹھہرے عطار تھے جو
بنے مرجعِ خلق نجار تھے جو
اولوالفضل یاں اٹھے سراج کتنے
ابوالوقت یاں گزرے حلاج کتنے
نہ بونصر تھا نوع میں ہم سے بالا
نہ تھا بوعلی کچھ جہاں سے نرالا
طبعیت کو بچپن سے محنت میں ڈالا
ہوئے اس لئے صاحبِ قدر والا
اگر فکرِ کسبِ ہنر تم کو بھی ہو
تمہیں پھر ابونصر اور بوعلی ہو
بڑا ظلم اپنے پہ تم نے کیا ہے
کہ عزت کی یاںجس ستوں پر بنا ہے
ترقی کی منزل کا جو رہنما ہے
تنزل کی کشتی کا جو ناخدا ہے
قوی پشت تھیں جس سے پشتیں تمہاری
ہوئی دست بردار قوم اس سے ساری
ہنر ہے نہ تم میں فضیلت ہے باقی
نہ علم و ادب ہے نہ حکمت ہے باقی
نہ منطق ہے باقی نہ ہتئپ ہے باقی
اگر ہے تو کچھ قابلیت باقی
اندھیرا نہ چھا جائے اس گھرمیں دیکھو
پھر اکسا دو اس ٹمٹا تے دیے کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.