Font by Mehr Nastaliq Web

اللہ پر اشعار

رب ،(اللہ تعالیٰ) کا

وصفی نام ہے۔اس کالغوی معنی پالنے یا پرورش کرنے والا ہوتا ہے۔ تصوف میں اسے ذات خداوندی سے تعبیرکیا جاتا ہے جس کے ذریعہ پوری کائنات کا انتظام وانصرام ہوتا ہے۔

اللہ اللہ وہ جمالِ دل فریب

محفل کونین ہے محفل فریب

ذہین شاہ تاجی

محبت کی پہلی نظر اللہ اللہ

وہ طوفان جذب و اثر اللہ اللہ

کامل شطاری

بنا کر کفر کو آئینہ صورت دیکھ ایماں کی

صنم کی شکل میں جلوہ کناں اللہ ہی اللہ ہے

وطن حیدرآبادی

میرا جسم اور مری جاں ہے وہی جاں بالکل

میں کہوں کیا کہ میں ہوں یار ہے اللہ اللہ

مردان صفی

متعلقہ موضوعات

بولیے