Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درد کچھ اور بڑھا دے دل سودائی کا

فنا بلند شہری

درد کچھ اور بڑھا دے دل سودائی کا

فنا بلند شہری

MORE BYفنا بلند شہری

    درد کچھ اور بڑھا دے دل سودائی کا

    واسطہ تجھ کو صنم تیری مسیحائی کا

    اس کی آنکھوں پہ دو عالم کی تمنا ہے نثار

    جس نے دیکھا ہے تماشا تری لیلائی کا

    کون سے دل سے کسی اور کی جانب دیکھوں

    نقشہ آنکھوں میں کھنچا ہے تری زیبائی کا

    تیری الفت میں بنا پھرتا ہے تصویر جنوں

    کوئی دیکھے تو یہ عالم ترے سودائی کا

    حال دل اپنا زمانے کو سنا دوں لیکن

    ڈر ہے اے جان تمنا تری رسوائی کا

    آپ بچھڑے تو مرے دل سے خوشی روٹھ گئی

    لٹ گیا صبر و سکوں آپ کے شیدائی کا

    ایک سجدہ مجھے کر لینے دے اے میرے صنم

    مجھ کو ارمان ہے قدموں پہ جبیں سائی کا

    ایک احرام محبت میں دو عالم ہیں فناؔ

    یہ تماشا ہے صنم تیرے تماشائی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے