Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

افسوس عشق ظالم تن من جلا رہا ہے

میراں شاہ جالندھری

افسوس عشق ظالم تن من جلا رہا ہے

میراں شاہ جالندھری

MORE BYمیراں شاہ جالندھری

    افسوس عشق ظالم تن من جلا رہا ہے

    کیا ہجر اس صنم کا دل کو ستا رہا ہے

    کس سے کہوں میں اپنی سنتا نہیں ہے کوئی

    جو کچھ کہ دل میں اپنے یارو سما رہا ہے

    گھائل ہوا ہوں اس کے گھونگٹ کے پٹ الٹ پر

    وہ شوخ ناز اپنے کیا کیا دکھا رہا ہے

    اپنی تو یہ صدا ہے اس در پہ رب ارنی

    آواز لن ترانی کس کو سنا رہا ہے

    فرمان نحن اقرب ہر جا ہو معکم

    کیا خوب خوش ادا سے پیارا بتا رہا ہے

    مرتے ہیں ہم تو یارو حسن ازل پہ اس کے

    کیا جانے کس خطا سے مکھڑا چھپا رہا ہے

    میرانؔ شاہ سر کے بل تو اب چل پیران کلیئر

    فیض عام گنج مخفی صابر لٹا رہا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے