Font by Mehr Nastaliq Web

ثنا بشر کے لیے ہے بشر ثنا کے لیے

نا معلوم

ثنا بشر کے لیے ہے بشر ثنا کے لیے

نا معلوم

ثنا بشر کے لیے ہے بشر ثنا کے لیے

تمام حمد سزاوار ہے خدا کے لیے

عطا کے سامنے یا رب خطا کا ذکر ہی کیا

کہ تو عطا کے لیے ہے بشر خطا کے لیے

تجھی سے مانگنے والے مراد پاتے ہیں

ہے بارگاہ تیری شاہ اور گدا کے لیے

تیرے کرم نے وہیں آ کے دستگیری کی

گنہ گاروں کے جب ہاتھ اٹھے دعا کے لیے

تیرے کرم کا تیرے لطف کا حساب ہی کیا

تو دشمنوں کے لیے ہے تو آشنا کے لیے

وہ رنگ لائی ہے رحمت تیری سر محشر

کہ بے خطا بھی ترسنے لگے خطا کے لیے

کھلا جو رنگ سر حشر تیری رحمت کا

تو بے گناہ بھی ترسنے لگے خطا کے لیے

نظر کرم کی ہو کیفیؔ کے حال پر یا رب

تیری جناب میں حاضر ہے التجا کے لیے

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

حاجی محبوب علی

حاجی محبوب علی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے