حضرت شاہ نياز احمد بريلوى كى شاعرى ميں عرفانِ حق
حضرت شاہ نیاز بریلوی سلسلۂ چشتیہ کے صوفی شعرا میں گہر آبدار کی حیثیت رکھتے ہیں، جنہیں مبدأ فیاض نے تصوف و سلوک کے ساتھ ساتھ عرفانِ حق اور خودی کی تشخیص کی بیش بہا دولت سے بھی سرفراز کیا تھا، مولانا روم، جامی، حافظ شیرازی، شیخ سعدی اور امیر خسرو وغیرہم