Font by Mehr Nastaliq Web
Data Sahib's Photo'

داتا صاحب

1009 - 1072 | لاہور, پاکستان

پاکستان کے مشہور صوفی اور کشف المحجوب کے مصنف

پاکستان کے مشہور صوفی اور کشف المحجوب کے مصنف

داتا صاحب کے صوفی اقوال

40
Favorite

باعتبار

جب تک خدا بندے کی طرف اپنا کرم نہ کرے، بندے کی محنت بے کار ہے۔

نیکی کا کام کرنے میں صرف خدا ہی مددگار ہے۔

ولی کو صرف ولی ہی پہچانتا ہے۔

یہ دنیا ہے غم کا مسکن، دکھ کا آشیانہ، درد کی پناہ گاہ، جدائی کا گھر اور آزمائشوں کی جھولی۔

وہی لوگ نکاح کے لائق ہیں جو انسانوں کے ساتھ میل جول کو پسند کرتے ہیں اور جو بندگی کی تنہائی کو اختیار کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے تجرد ایک زیور ہے۔

لفظ ’’صوفی‘‘ کی کوئی ایسی جڑ یا ماخذ نہیں جو عام لغوی اصولوں کے دائرے میں آتی ہو، کیوں کہ صوفیانہ طریقہ اتنا بلند پایہ اور ماورائی ہے کہ اسے کسی عام جنس یا زمرے سے ماخوذ قرار دینا ممکن نہیں، یہ ایک ایسا راز ہے جو زبان کے اسباق سے بالاتر ہے۔

معجزات میں جلوہ ہے، کرامات میں راز۔

خدا نے اپنے صوفیہ کو نظامِ کائنات کا نگران و نگہبان بنایا ہے۔

آنکھ کی ہوس ہے نظر، کان کی چاہ ہے سماعت، ناک کی تمنا ہے خوشبو، زبان کی آرزو ہے گفتگو، ذائقے کی چاہ ہے لذت، جسم کی تمنا ہے لمس اور دل کی طلب ہے سوچ۔

آنکھ کی خواہش دیکھنا ہے، کان کی خواہش سننا، ناک کی خواہش سونگھنا، ذائقے کی خواہش چکھنا، جسم کی خواہش چھونا ہے اور عقل کی خواہش سوچنا ہے۔

دنیا کے سب کاموں کی زیب و زینت ادب سے ہے۔

فقیری مشکل ہے۔

بلا پوچھے کوئی بات کرنا اور بے مقصد بولتے رہنا جاہلیت کی نشانی ہے۔

عمل - بغیر اپنے علم کے عمل نہیں ہوتا، اس لیے عمل اس وقت عمل ہوتا ہے جب کہ علم کے ساتھ شامل ہو۔

پہلے صوفیانہ عمل پہچانا جاتا تھا اور دکھاوا ناواقف تھا، آج دکھاوا جانا پہچانا ہے اور صوفیانہ عمل غائب ہو چکا ہے۔

اس ذاتِ حقیقی کے روبرو ہمیشہ عاجزی سے دعا مانگنا چاہیے۔

درویش کی چوکھٹ ہر معنی میں استعارہ ہے فقر کا اور اس کے تمام ذیلی پہلوؤں میں ایک ماورائی حقیقت پوشیدہ ہے۔

صبر ایک عجیب چیز ہے۔

بندے کے لیے سب سے زیادہ دشوار چیز خدا کی پہچان ہے۔

عارف کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ آفت سے محفوظ ہو۔

طالب عقبیٰ کا مت ہو، عقبیٰ کو عقوبت یعنی عذاب سمجھ، طالب مولیٰ کار ہو کیوں کہ اس کا طالب مذکر اور دانا اور بہادر ہوگا۔

انسان کے لیے سب سے مشکل چیز خدا کی پہچان ہے، خدا کے راستہ پر چلنے والوں کا پہلا مقام توبہ ہے اور دوسرا خدا کے خاص بندے خاص فرشتوں سے افضل ہیں اور عام بندے عام فرشتوں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں۔

جو اپنے وجود کو پسند کرتا ہے اسے خدا پسند نہیں کرتا جیسے شیطان۔

ہر کام اس کے فضل و عنایت سے ہوتا ہے نہ کہ مجاہد ے سے، اگر مجاہدے سے کام ہوتا تو شیطان نہ راندھا جاتا۔

نفس کی مخالفت ہی سب عبادتوں کا اصل اور تمام مجاہدوں کا کمال ہے۔

جماعت میں ساتھیوں سے آگے نہ بھاگنا چاہیے۔

دنیا ایک کشتی ہے جو کہ پانی پر ہو اور ملک ہے جو بے آب ہو تو غواص غوطہ خور ہو جاؤ اور غرق ہو جانے والا مت ہو۔

نفس کو اس کی خواہشوں سے دور رکھنا جنت کے دروازہ کی چابی ہے اور جس قدر نفس زیادہ مقہور ہو اسی قدر عبادت کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔

بلا صحبت پاک لوگوں کی مرید کا تنہا رہنا اسے ہلاک کر دیتا ہے۔

خدا کے ڈر سے آنسو بہا کہ یہ شئے روح کی کدورت کو دھو دیتی ہے۔

شیطان کا بند کرنا اور خواہشاتِ نفسانی کا روکنا بغیر بھوکے رہنے کے ممکن ہی نہیں۔

ہر انسان پر لازم ہے کہ وہ اپنا باطن درست کرے اور تحقیق کی طلب رکھے اور رسومِ ظاہریہ سے پرہیز کرے۔

مبتدیوں کو چاہیے کہ راگ اور سماع سے پرہیز کریں کیوں کہ یہ راستہ کے لیے سخت خطرناک ہے۔

جو خود کو خواہشات سے بچا لے، یقیناً جنت اس کا ٹھکانا ہے۔

راستے میں دوسروں کو اپنا انتظار نہ کرائے اور نہ ہی بات کرنے کے لیے کسی کو روکے۔

بوڑھوں کو چاہیے کہ وہ جوانوں کا پاسِ خاطر کریں کیوں کہ ان کے گناہ بہت کم ہیں اور جوانوں کو چاہیے کہ بوڑھوں کا احترام کریں کیوں کہ وہ ان سے زیادہ عابد اور تجربہ کار ہیں۔

جو لوگ اطاعتِ خداوندی اور حسنِ عمل پر ناز کرنے لگتے ہیں تو اپنی ہلاکت کا سامان خود کرتے ہیں۔

کُل کا خیال دل میں نہیں لانا چاہیے تاکہ ہمیشہ کی ہلاکت سے محفوظ رہو۔

سوال ان لوگوں سے کرنا چاہیے جن کا مال حلال ہونے کا یقین ہو۔

انسان جو بھی اچھا کام کرے اس کا بدلہ خدا سے سوائے عذابِ نفس کی رہائی کے کچھ نہیں مانگنا چاہیے اور ہر کام حالِ رضائے الٰہی پر مبنی ہونا چاہیے۔

فنا کا مفہوم یہ ہے کہ جہالت خست خواہشات اور غفلت کو مٹا کر علم طاعت زہد اور ذکر اللہ کو اپنایا جائے، یہ صفت ساتھ باقی رہتی ہیں اور وہی فنا فنا ہے جس کا نتیجہ بقا ہے۔

انسان کی بزرگی اور رتبے کی بلندی معجزوں سے نہیں عصمت اور کردار کی صفائی سے ہے۔

ہر کام کی ابتدا استخارہ سے کرنا چاہیے تا کہ خدا ہر قسم کی آفتوں سے محفوظ رکھے۔

فقیر کو چاہیے کہ بادشاہوں و حاکموں کی آشنائی و معرفت کو سخت خطرناک سانپوں اور بڑے بھاری اژدہاؤں کی معرفت و آشنائی سمجھے اور جانے کیوں کہ جب بادشاہ کا تقرب فقیر کو حاصل ہوا تو جانے کہ اس کا زاد اور توشہ برباد ہوگیا۔

طالب کو چاہیے کہ خودی، خود پسندی، شیخی و تکبر کو چھوڑ دے اور ان کو اپنے وجود سے بالکل نکال ڈالے۔

جب خدا کی محبت دل میں پیدا ہوتی ہے تو خدا کا ہر حکم ماننے سے دل کو خوشی حاصل ہوتی ہے۔

جو شخص کسی چیز کے لالچ میں عبادت کرتا ہے، وہ در اصل پرستش صرف اپنی کرتا ہے نا کہ خدا کی۔

کھانا تنہا نہ کھانا چاہیے بلکہ اس میں سے ایثار کرنا چاہیے۔

صوفی کے اندر کی روشنی صوفی کو روشن بناتی ہے نہ کہ اس کا مذہبی لباس۔

درویش کی ہلاکت دل کی خرابی میں ہے۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے