Font by Mehr Nastaliq Web

امن پر اشعار

اے جان من جانان من ہم درد و ہم درمان من

دین من و ایمان من امن و امان امتاں

احمد رضا خاں

زمیں کے سر پہ کھلا آسمان رہنے دے

خدا کے واسطے امن و امان رہنے دے

ڈاکٹر معید جاوید

جس جگہ امن سمجھ کر میں ذرا جا بیٹھا

میری تقدیر سے وہ بھی در قاتل نکلا

صبر لکھنوی

ہمارے شہر سے رہتے ہیں دور سوداگر

ہمارے شہر کا امن و اماں بولتا ہے

قاسمؔ فخری نیازی

کہاں جائے امن و سکوں کو کوئی

کہاں تم نہیں ہوں کہاں کیا کرے

بہزاد لکھنوی

متعلقہ موضوعات

بولیے